پاکستانی کسی سے کم نہیں !دبئی کے ولی عہد نے سیالکوٹ کے اس نوجوان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آ پ بھی حیران رہ جائینگے

19  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )یو اے ای میں پچھلے 8 سال سے کشتی چلانے والے ایک پاکستانی نوجوان کے ساتھ گزشتہ روز ایک ایسا خاص مسافر آن بیٹھا جسے دیکھ کر نوجوان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ یہی نہیں بلکہ اس پاکستانی نوجوان کے لئے شاندار تعریفی کلمات کہتے ہوئے اسے پل بھر میں سارے متحدہ عرب امارات میں مشہور کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ مبشر ظہور الٰہی مقامی

لوگوں اور سیاحوں کو دبئی کریک، اولڈ سوک اور بنی یاس کے مقامات پر کشتی میں ایک جانب سے دوسری جانب لاتا لے جاتا ہے۔ گزشتہ روزمبشر کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ان کی کشتی میں کوئی اور نہیں بلکہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم آن بیٹھے۔ اس موقع پر شیخ حمدان نے مبشر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین کپتان (ملاح) قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز کے سامنے لائیو براڈ کاسٹ میں کہی۔ خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مبشر کا کہنا تھا مجھے تو ابھی تک یقین نہیں آرہا۔ میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپارہا تھا کہ شاہی خاندان کا ایک فرد میرے ساتھ مسافر کے طور پر موجود تھا۔  جب شیخ حمدان اور ان کے ساتھی میری کشتی میں تھے تو میں نے بہت اچھا محسوس کیا کیونکہ وہ ایک شہزادے کی بجائے کسی پرانے دوست کی طرح میرے ساتھ پیش آئے۔واضح رہے کہ شیخ حمدان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 65 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا گیا ہے اور اس پر 2000 سے زائد کمنٹ کئے گئے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…