امریکہ میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ،متعد د افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

16  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے وسطی علاقوں میں آنیوالے برفانی طوفان اور شدید بارشوں کیوجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے جس کے بعد متعد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور سڑکوں پر ہر قسم کی آمدرفت بھی معطل ہو گئی،جبکہ مختلف حادثات میں 5افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پیر کو امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی شمال وسطیٰ ریاستوں کے بالائی علاقوں میں واقع مناپولس سینٹ پال کے عالمی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی آمدو رفت منسوخ کر دی گئی۔

شدید برفباری کے باعث رن وے کو صاف رکھنا مشکل ہو تھا۔تقریباً 470 پراوزیں منسوخ کی گئیں اور مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد ائیر پورٹ کا عملہ صرف ایک رن وے کو کھولنے میں کامیاب ہو سکا جبکہ برفانی طوفان کیوجہ سے جنوبی ڈکوٹا کے سب سے بڑے شہر سیوکس فالز کے ہوائی اڈے کو مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھنا پڑا۔حکام نے جنوب مغربی منیسوٹا میں متعدد شاہراؤں کو بند کر دیا اور لوگوں کو کسی بھی قسم کا سفر نا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ریاست کے جنوبی علاقوں میں صورتحال گاڑیاں چلانے کے لیے موافق نہیں تھی۔قومی موسیماتی سروس نے پیش گوئی کی کہ جنوبی منیسوٹا بشمول مناپولس،سینٹ پال میں برفانی طوفان کیوجہ سے 20 انچ برف پڑ سکتی ہے۔آئندہ 24گھنٹے کے دوران منیسوٹا،وسکانسن اور مشیگن کو طوفان بادو باراں کا سامنا رہے گا جس کے بعد یہ نیویارک اور نیو انگلینڈ کی ریاستوں میں داخل ہو جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…