امریکہ دھوکے باز نکلا، شام پر میزائل برسانے والے ٹرمپ کاچہرہ بے نقاب ،ایسا انکشاف کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

15  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ داخلہ کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں شامی پناہ گزینوں کے اعدادوشمار سے متعلق بتایا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکہ نے صرف 11شامی باشندوں کو پناہ دی۔ 2016ءمیں صدر باراک اوباما کی صدارت کے آخری دنوں میں امریکہ نے 15ہزار 479شامی شہریوں کو پناہ دی، 2017ءمیں یہ تعداد کم ہو کر 3ہزار 24رہ گئی اور رواں سال اب تک صرف 11لوگوں کو پناہ دی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آکسفیم امریکہ کے سینئر پالیسی ایڈوائزر نواح گوٹس شاک کا کہنا تھا کہ امریکہ میں شام کے شہریوں کو پناہ دیئے جانے کی تعداد میں کمی کی صورت میں ہم ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات اور پالیسیوں کے اثرات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے پناہ گزینوں کے لیے اور بالخصوص شام کے پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے مسدود کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں برطانیہ اور فرانس کیساتھ ملکرحال ہی میں  شام پر حملہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…