افغانستان میں امن چاہتے ہیں تو پھر طالبان کو تسلیم اور یہ کام ہر صورت کرنا ہوگا،ترکی نے افغان مسئلے کا حل پیش کردیا،افغان حکام سے بڑا مطالبہ

8  اپریل‬‮  2018

کابل (این این آئی)ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے طالبان سے افغان امن عمل میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ترک وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو دورہ افغانستان کے دوران کہی ۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ترکی کا افغانستان سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ افغانستان بہت بڑا اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان بھی امن عمل میں شریک ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ افغان امن کیلئے سہ فریقی طریقہ کار بنایا جائیگا، افغانستان سے وفود کی سطح پر دفاع اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کیلئے ترکی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان ترک تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے ترک وزیراعظم کے دورے کو اہم قرار دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…