بھارت میں لاپتہ ہونیوالی دبئی کی شہزادی مل گئی ،وہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟کس نے قید کر رکھاتھا؟ چونکا دینے والے انکشافات

30  مارچ‬‮  2018

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھاجسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔

اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ایک وڈیوبیان جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اپنے گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔جوبرٹ کے مطابق گوا کے ساحل کے قریب بھارتی کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیراؤ کر کے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے امریکی دوست کو مسلح افراد نے گھیر رکھا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کی کشتی پر قابو پا لیا گیا تو یواے ای کے افسران کشتی میں داخل ہو گئے اور وہیں سے واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ یوای اے واپسی پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔جوبرٹ رہائی کے بعد سری لنکا چلے گئے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ حراست کے دوران انہیں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ انہوں دبئی کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن انہوں نے اسلامی قوانین کو توڑا ہے جن کے مطابق لڑکی کے وارث اس کا والد، بھائی یا خاوند ہوتا ہے ۔ ان کی مرضی کے بغیر اسے کہیں نہیں لے جایا جاسکتا۔ بھارت کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…