روس پر لازم ہے کہ وہ اپنا رویہ بدلے، امریکی سفیر

30  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) روس میں امریکی سفیر جان ہنٹس من نے کہا ہے کہ روس پر لازم ہے کہ وہ اپنا رویہ بدلے ،آپ کبھی کسی منزل یا وقت کا تعین ٹھیک سے نہیں کر سکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں اْن سے یہ پوچھا گیا کہ امریکہ روس تعلقات کس مقام پر کھڑے ہیں ہنٹس من نے کہا کہ ٹرمپ روس سے متعلق حکمت عملی کے معاملے پر مستقل مزاجی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ جہاں تک میں نے روس کے معاملے پر صدر کے ساتھ بات کی ہے، جب میں اْن سے ملا تھا جب اْنھوں نے مجھے یہ عہدہ سونپا وہ ہمیشہ مستقل مزاج لگے کہ روس سے بات چیت ہو، چیلنجوں کا معاملہ اپنی جگہ، وہ یہی چاہتے ہیں کہ مکالمہ جاری رہنا چاہیئے اور بہتر طور پر آگے بڑھنا چاہیئے۔لیکن اْنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ملک کے سربراہ کے طور پر وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ بات چیت ہو اور ملاقاتیں جاری رہیں جس کی بنیاد پر اہمیت کے حامل معاملات پر پیش رفت حاصل ہو۔ میرا تعلق نجی شعبے سے ہے اور میں نے متعدد ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ صدور کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ نتائج برآمد ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کس سمت جا رہے ہیں۔ کیا کچھ ہو چکا ہے، کس قسم کی پیش رفت ہوئی ہے، مثال کے طور پر، یوکرین اور اسی طرح کے معاملات پر۔ وہ تنائج حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ تعلقات کس جانب جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…