ابھی بھی وقت ہے یہ کام فوری طورپر کر لو ورنہ ۔ ۔! سعودی عرب نے اہم اسلامی ملک کو انتباہ جاری کر دیا

24  مارچ‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے قطر سے اپنی غلطیوں کی اصلاح اور واپس خلیجی دھارے میں شامل ہونے کے لیے موثر اقدامات کریگا۔عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی انتظامیہ سے انسداد دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا۔امریکی صدر کی جانب سے جون بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ بولٹن ایک جرات مند شخص ہیں اور ایران کے حوالے سے ان کا موقف معقول ہے۔الجبیر نے کہا کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو منظم اور سعودی عرب پر میزائل حملے کیے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ یمن سے نکل جائے اور عالمی قراردادوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات ہمیشہ عجیب وغریب ہوتے ہیں۔ ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…