قطر نے خود سے اورگروپ چارسے وابستہ دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

23  مارچ‬‮  2018

ابوظہبی/دوحہ(این این آئی)قطر نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے افراد اور اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دہشت گردی مخالف چار عرب ممالک سے وابستہ ہیں ۔اس فہرست میں گیارہ قطریوں ، ایک سعودی ، چار مصریوں اور دو اردنیوں کے نام شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فہرست میں یمن کی احسان خیراتی تنظیم ، مصر کی ولایت سیناء اور چھ قطری اداروں کے نام شامل ہیں ۔

ان قطری اداروں کی حکومت بھی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش کا کہنا تھا کہ اس فہرست میں شامل دس نام تو دہشت گردی مخالف گروپ چار ( سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین ) کی جانب سے جاری کردہ تین فہرستوں میں بھی شامل تھے ۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس فہرست سے تو قطر نے خود یہ ثبوت فراہم کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔انھوں نے مزید لکھا کہ قطر خود ہی بڑے فخریہ انداز میں اپنے خلاف ثبوت پیش کررہا ہے اور یہ کہ اس کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ہی دراصل اس تمام بحران کی جڑ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…