2ماہ کے بچے کو گود میں اٹھائے امتحان دینے والی افغان خاتون کے چرچے ،بچہ جب رونے لگا تو جہاں تاب نے کیا کیا؟

22  مارچ‬‮  2018

کابل(این این آئی)افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن مشکل حالات میں بھی وہاں کی خواتین نے ہمت نہیں ہاری، ایسی ہی ایک خاتون جہاں تاب بھی ہیں، جنہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرکے ایک مثال قائم کردی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ دایکندی سے تعلق رکھنے والی جہاں تاب کی عمر 25 برس ہے جو ایک کسان کی اہلیہ ہیں، ان کے تین بچے ہیں جن میں سب سے چھوٹے بچے کی عمر 2 ماہ ہے۔جہاں تاب افغانستان کی وہ باہمت خاتون ہیں جو تعلیم کے حصول میں حائل ہر رکاوٹ کا سامنا بڑی ہمت اور حوصلے سے کر رہی ہیں۔حال ہی میں جہاں تاب نے نصیر خسرو ہایئر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں سوشل سائنس ڈپارٹمنٹ میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ دیا، اس موقع پر ان کا 2 ماہ کا بچہ بھی ان کی گود میں موجود تھا۔دوران ٹیسٹ جب بچہ رونے لگا تو جہاں تاب بغیر گھبرائے اپنی ڈیسک سے اٹھ کر نیچے زمین پر بیٹھ گئیں، پہلے بچے کو سنبھالا اور پھر اسے فیڈ پر لگا کر دوبارہ ٹیسٹ دینے میں مصروف ہوگئیں۔امتحان کے نگران پروفیسر یحییٰ عرفان کا کہنا تھا کہ وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس باہمت خاتون کی تصاویر لیے بغیر نہ رہ سکے، جسے انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کیا، جو اب وائرل ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…