ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر انتہائی شرمناک الزام عائد کردیا،حیرت انگیزانکشافات

20  مارچ‬‮  2018

تہران(آن لائن)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پرقومی خزانے سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم لوٹنے کا الزام عاید کر دیا ہے۔افغان میڈیارپورٹس کے مطابق احمدی نڑاد کی مقرب ویب سائیٹ نے سابق صدر کے دو طویل مکتوب شائع کیے ہیں۔ احمدی نڑاد نے ان مکتوبات میں دعویٰ کیا کہ سپریم لیڈر کی دولت کا حجم 8 لاکھ ارب تومان ہے اور امریکی ڈالر میں یہ رقم 1 ارب 90 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام رقم قومی خزانے اور شہریوں کی جیبوں سے لی گئی ہے۔ اس خطیر رقم کو ناقدین کا منہ بند کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔احمدی نڑاد کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی ملکیت میں دو ارب ڈالر کے مساوی رقم کو ’بنیاد 15 خرداد‘ فاؤنڈیشن، بنیاد مستضعفان‘ فاؤنڈیشن، اسٹاڈ اجرائی فرمان امام‘، بنیاد تعاون سپاہ، تعاون ارچ، بسیج ملیشیا، وزارت دفاع اور کئی دوسرے اداروں کے اکاؤنٹس میں رکھا گیا ہے۔اپنے مکتوب میں سابق ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ اور مایوس ہیں۔ حکومتی کارکردگی خطرناک ہی نہیں بلکہ مایوس کن بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کے استحصال پرہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔ ریاستی ادارے بالخصوص عدلیہ اور سیکیورٹی فورسز اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنیوالوں کو بھی جیلوں میں ڈال کر انہیں کڑی سزائیں دیتے ہیں۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…