برطانیہ میں یورپ کا منفرد ترین ہوٹل متعارف، رات کا کرایہ صرف 35 ڈالر،اس ہوٹل میں ایسی کیا خصوصیات ہیں؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

18  مارچ‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک کمپنی نے برّاعظم یورپ کی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد ترین ہوٹل متعارف کرایا ہے۔ اس کوشش کا مقصد مہمانوں، گاہکوں، مسافروں اور سیاحوں کو سستا متبادل فراہم کرنا اور نرالی چیزوں کے متوالوں کو منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔ یہ ہوٹل ایک کے اوپر ایک جڑے ہوئے کمروں پر مشتمل ہے جن میں ہر ایک کو کیپسول کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ برطانیہ اور یورپ کے حوالے سے یہ بالکل نیا خیال ہے اور ابھی تک مشرق وسطی میں بھی موجود نہیں ہے تاہم مشرق بعید بالخصوص جاپان اور سنگاپور میں اس طرح کے ہوٹل دستیاب اور معروف ہیں۔برطانوی کمپنی نے اس نئے تجربے کو پہلی مرتبہ لندن میں پیش کیا جہاں اس نے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ہوٹل قائم کیا۔ یہ ہوٹل صرف 26 کیپسولز پر مشتمل ہے یعنی اس میں صرف 26 افراد کی گنجائش ہے۔ یہاں ایک کیپسول میں یا ایک شخص کے لیے رات گزارنے کے اخراجات صرف 25 پاؤنڈ (35 ڈالر کے قریب) ہیں۔ یہ رقم لندن کے وسطی علاقے میں کسی بھی عوامی ہوٹل میں روایتی نوعیت کے کمرے کے کرائے سے بہت کم ہے،ہر کیپسول کے اندر ایک برقی پینل فراہم کیا گیا ہے۔ اس پینل کے ذریعے دن اور رات کے دوران کیپسول کے اندر روشنی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ہوٹل کی طرف سے مفت وائی فائی کی خدمت بھی فراہم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ہر کیپسول میں برقی پلگ بھی دستیاب ہیں جس کے ذریعے موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔  برطانیہ میں ایک کمپنی نے برّاعظم یورپ کی سطح پر اپنی نوعیت کا منفرد ترین ہوٹل متعارف کرایا ہے۔ اس کوشش کا مقصد مہمانوں، گاہکوں، مسافروں اور سیاحوں کو سستا متبادل فراہم کرنا اور نرالی چیزوں کے متوالوں کو منفرد تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…