سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کارکمپنیوں پر ملازمین درآمد کرنے کی پابندی ختم

18  مارچ‬‮  2018

ریاض(این این آئی)وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی اور قومی کمیٹی برائے سرمایہ کاری کی جانب سے مملکت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گھریلو ملازمین درآمد کرنے کیلئے ریکروٹنگ ایجنسی کھولنے کی اجازت دے دی ۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہاکہ افرادی قوت کی درآمد میں معیار کوبہتر کرنے اور صارفین کی طلب کے مطابق افرادی قوت اور گھریلو ملازمین درآمد کرنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اجازت دی جا رہی ہے۔

تاکہ افرادی قوت کی درآمد بہتر طریقے سے کی جائے اور مطلوبہ معیار کے ملازمین فراہم کئے جائیں جن کی مملکت میں طلب ہے ۔ ابا الخیل نے مزید کہا کہ وزارت محنت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے چند شرائط وضع کی ہیں جن میں بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ کمپنیاں یا ادارے جو مملکت میں مذکورہ فیلڈ میں کام کرنے کے خواہاں ہوں ان کے پاس مذکورہ فیلڈ میں کام کرنے کا کم از کم 3 سالہ سابقہ تجربہ لازمی ہو ۔کمپنی کی اپنی ویب سائٹ ہو جس پر کمپنی کی پروفائل کی تفصیلات موجود ہوں۔ ابالخیل نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد مملکت میں گھریلو ملازمین کی درآمد کو آسان بنانا اور خدمات کے معیار کو بلند کرنا ہے جس کیلئے مذکورہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…