سعودی خواتین کو طلاق کی صورت میں بچوں کی فوری تحویل کا حق

12  مارچ‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر عدل اور سپریم جوڈیشیل کونسل کے صدر ولید الصمعانی نے مملکت کی تمام عدالتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلاق یافتہ سعودی خواتین کو بچوں کی تحویل کا حق فوری طور پر دے دیں لیکن اس کی ایک شرط یہ ہے کہ ان کا اپنے سابق خاوند سے کوئی تنازع نہیں ہونا چاہیے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس حکم کے تحت اب سعودی ماؤں کو اپنے بچوں کی شہری خدمات اور مالی فوائد سے استفادے کا حق حاصل ہو جائے گا۔

اور اس سلسلے میں انھیں کسی قانونی چارہ جوئی کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔اگر طلاق یافتہ سعودی خاتون کے معاملے میں یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ اس کا اپنے سابقہ خاوند سے کوئی تنازع نہیں ہے تو پھر وہ اپنے بچوں کی شہری خدمات، سفری دستاویزات، تعلیمی خدمات سمیت تمام امور از خود انجام دے سکے گی۔اس حکم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایک بچے کو خاندان کے قانونی امور کا بوجھ نہ برداشت کرنا پڑے اور وہ کسی قانونی جنگ سے متاثر نہ ہو۔تاہم ایسی طلاق یافتہ ماں اپنے بچے یا بچوں کے ساتھ بیرون ملک سفر نہیں کرسکے گی اور اس صورت میں اس کو ایک جج سے قانونی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی وزیر عدل کا یہ اقدام بھی مملکت میں خواتین کے حقوق سیمتعلق ایشوز کے حل کے لیے کوششوں کا عکاس ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…