چینگ ڈائوشنگھائی تعاون تنظیم سربراہی کانفرنس تنظیم کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی ، چین

11  مارچ‬‮  2018

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ رواں سال چینگڈائومیںمنعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی کانفرنس ایس سی او کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی ، قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی خبریںبھیجنے کیلئییہاں آنے والے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ ہم ایس سی او کی چین میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں۔

کہ وہ چنگ دائو میں نئے سفر پر گامزن ہوگی۔ ایس سی او کی سربراہی کانفرنس پروگرام کے مطابق مشرقی چین کے شہر چنگ ڈائو میں جون میں منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس گذشتہ سال رکنیت میں توسیع کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہوگی۔ ایس سی او کے مکمل ارکان میں چین ، قازقستان، کرغیزستان، روس ، تاجکستان ، ازبکستان، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کو توقع ہے کہ وہ تنظیم کو زیادہ ہم آہنگ ، موثر اور بااثر و رسوخ بنانے کیلئے سربراہی کانفرنس میں تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی روح بہار کرنے پر توجہ دیتے ہوئے سربراہی کانفرنس رکن ممالک کے درمیان اعتماد و یکجہتی میں اضافہ کرے گی اور قریبی ایس سی او برادری کی تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چنگ ڈائو سربراہی کانفرنس کے شرکاء طویل المعیاداچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کے بارے میں معاہدے کے علاوہ سلامتی ، اقتصادی ، ثقافتی اور ماحولیاتی تعاون سے متعلق متعدد قرار دادوں یا دستاویزاتپر عمل درآمد کیلئے پانچ سالہ لائحہ عمل پر کام کرینگے ۔ اس کے علاوہ وہ ایس سی او کے رکن ممالک بیلٹ و روڈ منصوبوں میں بھی پیش رفت کریں گے۔ وانگ نے کہا کہ چین اور ایس سی او کے دیگر ممالک اہم بین الاقوامی امور کے بارے میں واضع موقف اختیار کرنے کیلئے تنظیم کی مدد کرینگے۔ اور علاقائی تعاون اور عالمی اقتصادی گورنینس میں زیادہ فعال کردار اداکرینگے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…