شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں مظالم کی نئی تاریخ رقم ،مرنے والوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئی

10  مارچ‬‮  2018

دمشق (سی پی پی )شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں حملے جاری ہیں جن میں مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار سے بڑھ گئی۔عالمی ادارے ریڈ کراس کے تیرہ ٹرک امدادی سامان لے کر مشرقی غوطہ پہنچ گئے، بمباری کے باوجود امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔سوشل میڈیا پر وڈیو جاری کی گئی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ مشرقی غوطہ پر گزشتہ روز بھی شامی اور تحادی فوج کے جیٹ طیاروں نے حملے جاری رکھے۔صورت حال پر نظر رکھنے والے

شامی ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ شامی پناہ گزین اپنے علاقوں کو لوٹ سکتے ہیں کیونکہ وہاں صورت حال اب بھی غیر محفوظ ہے۔بیروت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ادارے کے ہائی کمشنر نے کہا کہ لبنان میں پناہ گزین شامی باشندوں میں سے نوے فیصد اپنے وطن لوٹنا چاہتے ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی اس وقت واپس جانے کا خواہش مند نہیں۔گزشتہ روزعالمی ادارے ریڈ کراس کے13 امدادی ٹرک مشرقی غوطہ کے متاثرہ علاقے پہنچے۔ ان ٹرکوں میں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ادطیہ بھی شامل تھیں۔ بمباری کیباوجود امدادی کارکنوں نے کئی روزکے بھوکوں میں خوراک تقسیم کی ،شام کے باغی گروپ جیش الاسلام کی رضامندی کے بعد مشرقی غوطہ کی جیلوں میں قید نصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کا پہلا گروپ علاقے سے نکل گیا تنظیم کے مطابق قیدیوں کی منتقلی کا فیصلہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔دریں اثناء شامی علاقے مشرقی غوطہ میں شروع ہونے والی تازہ بمباری کی وجہ سے امدادی کاموں میں خلل پڑااورامدادی تنظیموں نے کام روکنے کا اعلان کردیا ہے،

شامی فورسز اپنے اتحادی ملک روس کے تعاون سے گذشتہ تین ہفتوں سے باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں کارروائی کر رہی ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 940 شہری ہلاک جبکہ چار لاکھ سے زائد پھنس کر رہ گئے ہیں۔ بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا کہ لڑائی کا سلسلہ روکا جائے تاکہ محصورین کو مدد فراہم کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…