دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز کس ایشیائی ملک نے حاصل کر لیا ، اس ملک کے شہری کتنے ممالک کا اب بغیر ویزہ سفر کر سکتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ کی پوزیشن کہاں جا پہنچی، تازہ ترین ریٹنگ جاری

1  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کا طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے، تازہ ترین ریٹنگ جاری کر دی گئیں، پاکستانی پاسپورٹ کی صورتحال جنگ زدہ شام اور صومالیہ سے بھی ابتر۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رپورٹنگ میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ کی ریٹنگ جاری کر دی گئی ہیں ۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر کے

ممالک کے پاسپورٹوں کو سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہےیعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لئے کتنے ممالک جاسکتا ہے۔ ماضی میں جرمنی کا پاسپورٹ سب سے طاقتور پاسپورٹ کہلاتا تھا مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کا طاقتور پاسپورٹ امریکہ ، برطانیہ یا جرمنی کا نہیں بلکہ ایک ایشیائی ملک کا ہے ۔ پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ کے مطابق طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز جنوبی کوریا نے حاصل کر لیا ہے جبکہ سنگا پور اپنے پوائنٹس کے ساتھ اس کے برابر کھڑا ہے۔ ازبکستان نے حال ہی میں جنوبی کوریا اور سنگاپور کے شہریوں کو ویزہ فری سفر کی اجازت دینے سے صورتحال میں یہ تبدیلی آئی ہے اور اب ان دونوں ممالک کے شہری دنیا کے 162 ممالک میں ویزہ لئے بغیرجاسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر جرمنی اور جاپان ہیں جن کے شہری 161 ممالک میں بغیر ویزہ لئے جاسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر سویڈن، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، ڈنمارک اور سپین ہیں جن کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 160 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر 159 ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت کے ساتھ برطانیہ، لکسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریا اور پرتگال ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کا نمبر صومالیہ اور شام جیسے ممالک کے بھی بعد آتا ہے۔ صومالیہ کے شہری 34 اور شام کے 33ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں

جبکہ پاکستانی شہری ویزہ لئے بغیر صرف 30 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے بعد صرف عراق اور افغانستان کا نمبر ہے۔ عراق کے شہری 29ممالک اور افغانستان کے شہری 26ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…