امریکی صدر کی اساتذہ کو اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز کی شدید مخالفت

23  فروری‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) ریاست فلوریڈا میں اسکول پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اساتذہ کو اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز کی حمایت کی تاہم ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اسے ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مخصوص اسلحہ خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھا کر 21 سال کرنے کی حمایت کردی جبکہ انہوں نے ٹیچرز کو اسلحہ سے لیس کرنے کی تجویز کی بھی حمایت کے ساتھ اسلحہ ٹریننگ لینے والے ٹیچرز کو بونس دینے کی بھی تجویز دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں مختلف وفود سے بات چیت میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی حفاظت سے زیادہ اہم بات کوئی نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے اسکولوں کو اسلحے سے پاک بنانے اور اساتذہ کو بندوقوں سے لیس کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحے سے لیس ٹیچر حملے کو روک سکتا ہے۔دوسری جانب ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اس تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا، امریکا کی سب سے بڑی ٹیچرز یونین نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی مخالفت میں کہا کہ یہ تجویز قابل عمل نظر نہیں آتی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…