یورپی شہری بڑی تعداد میں برطانیہ کو چھوڑ کر جانے لگے ،ریکارڈ ٹوٹ گئے،چونکادینے والے انکشافات

22  فروری‬‮  2018

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ چھوڑ کر جانے والے یورپی شہریوں کی تعداد گذشتہ دہائی میں سب سے زیادہ ہے۔اندازے کے مطابق گذشتہ ستمبر تک ایک لاکھ 30 ہزار یورپی شہری چھوڑ کر گئے ہیں جو سنہ 2008 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔دریں اثنا دو لاکھ 20 ہزار یورپی شہری رہنے کے لیے برطانیہ آئے، جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 47 ہزار کم تعداد ہے۔

اس طرح اگر برطانیہ آنے اور جانے والے یورپی شہریوں کی اوسط تعداد نکالی جائے تو وہ 90 ہزار بنتی ہے جو گذشتہ پانچ سالوں میں انتہائی کم ہے۔ان اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ میں آ کر رہنے والوں کے مقابلے میں ان برطانوی افراد کی تعداد زیادہ ہے جو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔’برطانیہ آنے والے یورپی شہریوں میں سے کم ہی ایسے ہیں جو ملازمت کے سلسلے میں آ رہے ہیں۔‘او این ایس میں بین الاقوامی مائگریشن کے سربراہ نکولا وائٹ کا کہنا ہے کہ ’برطانیہ آنے یا چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرنے والے افراد کے لیے بریکزٹ ایک وجہ ہو سکتی ہے، لیکن چھوڑ کر جانے والے افراد کے فیصلے مشکل ہیں اور ان پر کئی دیگر وجوہات بھی اثر انداز ہو سکتی ہیں۔‘یورپی ممالک کے علاوہ ملکوں سے امیگریشن کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ برطانیہ کی آبادی 2014 کی تعداد کے مطابق مسلسل بڑھ رہی ہے۔گذشتہ ستمبر تک 12 ماہ کے دوران برطانیہ آنے والے غیر یورپی شہریوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ 85 ہزار ہے جبکہ 80 ہزار برطانیہ چھوڑ کر گئے۔اس کے مطابق کل دو لاکھ پانچ ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جو گذشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔بی بی سی کے داخلہ امور کے نامہ نگار ڈینی شاہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد تعلیم کے لیے برطانیہ آئے ہیں۔اندازے کے مطابق اسی دورانیے میں کل مائگریشن 29000 سے 244000 تک گری ہے۔ان میں 73000 وہ برطانوی شامل ہیں جو برطانیہ واپس آئے اور 125000 وہ برطانوی ہیں جو برطانیہ چھوڑ کر گئے۔ امیگریشن کی وزیر کیرولین نوکس کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے لگتا ہے کہ برطانیہ اب بھی ’ہونہار اور بہتر لوگوں‘ کو تعلیم اور ملازمت کے لیے راغب کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…