ٹی وی پر سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ننگے بازو والی عورتیں۔۔ کینیڈا کی سابق خاتون وزیراعظم کم کیبل نے مادر پدر آزاد یورپی معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا، ایسا بیان دیدیا کہ طوفان کھڑا ہو گیا

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہننے والی خواتین عجیب لگتی ہیں، ننگے بازوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پرحرف آتا ہے، سابق خاتون کینیڈین وزیراعظم کا ٹویٹر پر پیغام۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی سابق خاتون وزیراعظم کیم کیبل نے خواتین ٹی وی اینکرز اور میزبانوں مردوں کے سامنے بغیرآستین کے والے کپڑوں پہننے پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں کم کیبل کا کہنا تھا کہ نھیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہیں۔ وہ مردوں کے سامنے بغیر آستین کپڑے پہننا عورت کی ذلت محسوس کرتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ننگے بازوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پرحرف آتا ہے۔سوشل میڈیا پر سابق خاتون کینیڈین وزیراعظم کم کیبل کے پیغام نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین جن کا تعلق یورپی اور سفید فام ممالک سے تھا انہوں نے کم کیبل کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کے صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نہ کہ ان کے کپڑوں پر۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیوی مشل اوباما متعدد باربغیر آستین کے کپڑے پہنتی ہے جبکہ کسی نے کینیڈا کی وزیراعظم پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہاانھوں نے خود بحیثیت اٹارنی جنرل 1990بھڑکیلے کپڑے زیب تن کیے تھے۔واضح رہے کہ کم کیبل کا یہ بیان اسلامی تعلیمات کے انتہائی قریب محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ کم کیبل کے بیان پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کم کیبل کا بیان دراصل اس معاشرے میں موجود خواتین کے اندر موجود اس بے چینی اور کم وقعتی کا عکاس ہے جس کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ اور یورپی خواتین اس وقت شکار ہیں اور اس بے وقعتی اور شو پیس جیسے کردار کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبائو ، پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ کئی خواتین

حقیقت کا ادراک کر کے اسی وجہ سے اسلام کی چھائوں میں پناہ لے رہی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں تیزی سے پھیلنے والے مذہب میں اسلام سرفہرست ہے اور امریکہ ، برطانیہ اور یورپ میں اسلام قبول کرنے والوں کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…