بھارت:خود کو مرد ظاہر کرکے خاتون نے دو شادیاں کرلیں

16  فروری‬‮  2018

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں ایک خاتون نے مرد کا روپ دھار کر دوعورتوں سے شادی کرلی جبکہ جہیز کے لئے اْنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر بجنور کی رہائشی سوئٹی سین بچپن ہی سے لڑکا بن کر رہتی تھی، 2013ء4 میں اْس نے کرشنا کے نام سے فیس بک پر اکا ؤنٹ بنایا اور مردانہ روپ میں اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ سوئٹی سین نے سوشل میڈیا پر کئی خواتین سے دوستی کی

جبکہ 2014ء4 میں خود کو علی گڑھ کے ایک بزنس مین کا بیٹا ظاہر کرکے ریاست اْتراکھنڈ کی ڈبل ماسٹرز خاتون کامینی سے شادی کرلی۔شادی کے بعد سوئٹی نے جہیز کے لئے کامینی کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور مبینہ طور پر اْس کے گھر والوں سے ساڑے 8لاکھ روپے وصول کرلئے۔کامینی نے میڈیا کو بتایا کہ سوئٹی سین شادی کے بعدخود کو مردظاہر کرنے کے لئے سگریٹ اور شراب نوشی بھی کرتی تھی۔پولیس کے مطابق سوئٹی سین نے دوسال بعد ایک اور خاتون نیشا سے شادی کی اور کرائے کے گھر میں دونوں بیویوں کو ساتھ رکھا تاہم نیشا کو شک ہوگیا کہ مرد سمجھ کرجس سے شادی کی ہے وہ مرد نہیں بلکہ عورت ہے تو اْس نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی، جس پر پولیس نے سوئٹی سین کو گرفتار کرکے جعلسازی اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔دوان تفتیش سوئٹی سین نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچپن ہی سے لڑکوں جیسے کپڑے پہنتی اور ہیئراسٹائل رکھتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوئٹی سین کے گھروالوں کو بھی تلاش کیا جارہا ہے کیونکہ دونوں شادیوں کے وقت وہ بھی تقریب میں موجودتھے جبکہ شادی کے بعد وہ اْس کے گھر بھی گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…