بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

4  فروری‬‮  2018

سری نگر(سی پی پی ) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں40 ہزار سے زائد مزید نیم فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یہ اہلکار آنے والے نام نہاد پنچایت انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے نام پر تعینات کیے جائیں گے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کی حالیہ شہادت پر ضلع شوپیاں میں ہفتے کو مسلسل10ویں روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ بھارتی فوجیوں نے24 جنوری کو شوپیاں کے علاقے چائی گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں فردوس احمد، سمیر احمد اور شاکر میر کو شہید کردیا تھا۔ بھارتی پولیس کی طرف سے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف ضلع بڈگام کے علاقے سوئیہ بگ میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔بھارتی فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران قیمتی گھریلو اشیا کی توڑپھوڑ کی اورکھڑکیوں کے شیشے توڑدیے۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں حملے میں2بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں ایک نہر میں زہریلا کیمیکل ڈالدیا جس کے باعث ہزاروں ٹراؤٹ مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔ خبر پھیلنے کے بعدعلاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور انتظامیہ کونہر کا پانی روکنا پڑا۔ادھر سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے شوپیاں چلو مارچ کو طاقت کے بل پر ناکام بنانے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے ناروا اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ا?مرانہ اور ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوں کو زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نے اعتراف کیاہے کہ گزشتہ2برس کے دوران بھارتی فورسزکی پیلٹ فائرنگ سے 18شہری جاں بحق ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…