سعودی عرب میں تباہی ہی تباہی،ہر طرف خوف و ہراس،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،رخ اب کویت کی طرف،خصوصی دعائیں

20  جنوری‬‮  2018

ریاض (آن لائن ) سعودی عرب میں خوفناک آندھی نے خوف وہراس پھیلا دیا، متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سالانہ سردی کا موسم نے بھی شدت اختیار کر لی ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی حدود ریجن کے گورنر فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ریجن کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کرادیا۔کویت کی طرف طوفان کارخ ہے۔پورے ریجن میں موسمی حالات ابتر ہوگئے ہیں۔

گردو غبار کا طوفان ہر جگہ نظرآ رہا ہے۔ قریب کا منظر نظر سے اوجھل ہے۔ تبوک، جوف، حائل میں آسمان نظر نہیں آرہا ہے۔ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی انتظامیہ نے خراب موسمی حالات کے باعث تاریخی قریہ بند کردیا۔ قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے ماہر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا کہ سعودی عرب اور عراق میں برپا ہونے والی آندھی کا رخ کویت، حفر الباطن، الرقعی اور الخفجی کی جانب ہے۔600کلومیٹر طویل اور300کلو میٹر چوڑا گرد آلود طوفان پہاڑ کی شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب حائل سے قصیم کی جانب بھی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ المسند نے مصنوعی سیاروں سے حاصل کردہ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی ممالک شدید اور تیز رفتار آندھی کی زد میں ہیں۔اردن اور کویت بھی جلد اسکی زد میں آجائیں گے۔ دوسری جانب ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیاہے کہ امسال سردی کا موسم 20جنوری سے شروع ہوگا۔سعودی عرب سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں سردی کی شدید لہر آئیگی۔ برفباری بھی ہوگی۔ اگلے ہفتے کے وسط تک سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔ شمالی حدود، الجوف وغیرہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائیگا۔ مملکت کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 5ڈگری کے ارد گرد گھومے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…