واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے ساتھ بڑا فراڈ سینکڑوں افراد کے اکاؤنٹ خالی ہو گئے، چونکا دینے والے انکشافات، وارننگ جاری

19  جنوری‬‮  2018

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ پیغامات بھیجنے کا ایک آسان اور سستا ذریعہ ہے، اس کے ذریعے آپ بغیر کچھ خرچ کیے کسی کو بھی اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں، واٹس ایپ کی یہ سروس پوری دنیا میں مقبول ہے، تفصیلات کے مطابق میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کچھ جعل ساز صارفین کو پیغام بھیج رہے ہیں کہ واٹس ایپ کی اس سہولت کو جاری رکھنے کے لیے انہیں سبسکرپشن کی رقم دینا ہو گی اور بہت سے صارفین اس

جعل ساز کے جھانسے میں آ گئے ہیں۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جعل ساز یہ دھوکہ دہی اس مقصد کے لیے کر رہے ہیں کہ وہ صارفین کے متعلق ذاتی معلومات حاصل کر سکیں اور یہ معلومات صارفین کے اکاؤنٹ بھی خالی کر سکتی ہیں۔ جعل سازوں کی طرف سے واٹس ایپ صارفین کو ایک پیغام بھیجا جاتا ہے جس میں انہیں کہا جاتا ہے کہ ان کی مفت سروس ختم ہو چکی ہے اور اگر آپ مزید اس سروس سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو سبسکرپشن کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہ پیغام ان الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے آپ کی سبسکرپشن ایکسپائر ہوچکی ہے، اپنا اکاؤنٹ ویری فائی کرنے کے لیے اور لائف ٹائم سبسکرپشن خریدنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔ جب کوئی صارف اس لنک پر کلک کرتا ہے تو اسے لائف ٹائم سبسکرپشن کے لیے پیمنٹ کی معلومات فراہم کرنے کو کہا جاتا ہے اور یہ معلومات بعدازاں مالی فراڈ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کو کوئی ایسا پیغام موصول ہو تو اسے فوری طور پر ضائع کر دیں۔ اگر آپ نے دیے گئے اس لنک پر کلک کر لیا ہے تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے ذریعے اپنی ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ ہونے والے نقصان دہ سافٹ وئیر کو ختم کریں۔  جعل ساز یہ دھوکہ دہی اس مقصد کے لیے کر رہے ہیں کہ وہ صارفین کے متعلق ذاتی معلومات حاصل کر سکیں اور یہ معلومات صارفین کے اکاؤنٹ بھی خالی کر سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…