’’میں تو اپنے بھائی کیساتھ سکول جارہی تھی‘‘ کینیڈا میں دن دیہاڑے 11سالہ مسلمان بچی پر گورے کا حملہ ،قینچی سے حجاب کاٹ کر پھاڑ ڈالا

14  جنوری‬‮  2018

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں ٹورانٹو کی پولیس اْس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ایک شخص نے قینچی کی مدد سے اسکول جانے والی ایک 11 سالہ بچّی کے سر کا اسکارف کاٹ دیا۔ واقعے کے بعد حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کو روکنے کے لیے دیگر اقدامات کرے۔شہر کی پولیس کی ترجمان کے مطابق حملہ آور شخص نے دس منٹ کے اندر دو کوششوں میں چھٹی جماعت کی طالبہ خولہ نعمان کے حجاب (سر کے اسکارف) کو کاٹ دیا جو اپنے بھائی کے

ساتھ اسکول جانے کے لیے راستے میں تھی۔خولہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس موقع پر گھبراہٹ، خوف اور دہشت کا شکار ہو گئی۔ میں زور سے چِلّائی جس پر وہ آدمی فرار ہو گیا۔ لوگوں نے ہمیں محفوظ جگہ تک پہنچایا مگر وہ دوبارہ لوٹ آیا اور پھر سے میرے حجاب کو کاٹ دیا۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اْسے اس حملے کی وجہ سے سخت دھچکا پہنچا ہے۔ اونٹاریو صوبے کی وزیر اعلی کیتھلین وین نے اس واقعے کو بزدلانہ نفرت انگیر کارروائی قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…