لیبیا میں مسلح افراد نے مائیگریشن آرگنائزیشن کی مندوبہ اغواء کرلی

14  جنوری‬‮  2018

طرابلس (این این آئی)لیبیا کے جنوبی شہر سبھا کے شمالی علاقے قیقوریرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر بین الاقوامی مائیگریشن آرگنائزیشن کی مندوبہ کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق نقاب پوش اغواء کاروں نے فلسطینی نژاد اسپانوی مندوبہ رانیا خرمہ کو اس کے متعدد دیگر معاونین کے ساتھ اغواء کیا تاہم بعد ازاں اس کے دو ساتھیوں جن میں ایک لیبی ملازم اس کا ڈرائیور شامل ہیں

کو رہا کردیا گیا تھا۔رانیا خرمہ کے اغواء کی یہ واردات ساحلی شہر براک اور سبھا کے درمیان اس وقت پیش آئی جب وہ ایک سے دوسرے شہر جا رہی تھیں۔آخری اطلاعات تک کسی گروپ کی طرف سے خرمہ کے اغواء کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم مبصرین کو خدشہ ہے کہ یہ وارودات اغواء� برائے تاوان کی ہوسکتی ہے کیونکہ لیبیا میں مسلح ڈکیتیوں، اغوابرائے تاوان اوراپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے اس

طرح کی کارروائیاں معمول کا حصہ ہیں۔ دو کاروں پر سوار نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے رانیا خرمہ کی گاڑی کو روکا اور اس کے لیبی معاون اور ڈرائیور سمیت نامعلوم مقام پر لے گئے۔ تاہم بعد ازاں اس کے دونوں ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اغواء کار لیبی ملازم فائز خیراللہ اور گاڑی کے ڈرائیور کی آنکھوں پر پٹی باندھ کراور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سڑک کے کنارے پھینک گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…