بھارتی فوج میں پھوٹ پڑ گئی،لڑنے سے انکار ،آرمی چیف کو خط لکھ کر کیا کچھ کہہ ڈالا،پورے ہندوستان میں ہنگامہ برپا

27  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی) افسروں کے رویئے سے تنگ اور بھوک و پیاس کے مارے بھارتی فوجی ترقیوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں۔ ترقی نہ ملنے پر سروسز کور اور انفنٹری میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔بڑی تعداد میں فوجیوں نے لڑائی سے انکارکردیا۔بھارتی فوج ڈی مورالائزڈ ترقیوں کے معاملے پر فوجیوں کا پوسٹنگ سے انکار۔ بھارتی فوج نفری کے بحران کا شکارہے۔ مقبوضہ کشمیر اور دیگراور علیحدگی پسندتحریکوں کا سامنا

کرنے والے صوبوں میں چومکھی لڑائی جاری ہے۔ مخالفین کیساتھ ساتھ انفنٹری کوسروسز اور نان کمبیٹ فورسز سے بھی لڑائی کاسامناہے۔جب ترقی کا مسئلہ آتاہے تو بھارتی فوج آپریشنل اور نان آپریشنل فورس میں فرق کرتی ہے۔ زیادہ فائدہ آپریشنل فورس اور انفنٹری کو دیتی ہے۔ سروسز گروپ میں الیکٹریشن اور دیگر کام کرنے والے فوجی قیادت کی اس پالیسی پر احتجاج کرتے ہیں۔لیکن بھارتی فوج کی قیادت سنتی ہی نہیں۔ بھارتی فوج کی قیادت کے رویئے کے باعث ڈی مورالائزڈ کئی فوجی افسر چھوڑ چکے ہیں۔ فوجی افسران کام کرنے سے بھی انکار کرچکے ہیں۔ کچھ نان کمبیٹنٹ فوجیوں نے تو آرمی چیف کو خطوط لکھے کہ ان سے کام لڑائی کا لیا جارہاہے۔ترقیاں صرف انفنٹری اور دیگر فوجیوں دی جاری ہیں۔افسروں کے خطوط کے مطابق فوجی مسلسل بے گناہ لوگوں کو مارکر خودکشی پر مجبور ہیں۔ جب ترقی کی بات آتی ہے تو آپریشنل اور نان آپریشنل کورز کا ایشو اٹھا یاجاتاہے۔ نان آپریشنل اور نان کمبیٹنٹ فوجیوں کو بالکل نظراندازکردیاجاتاہے۔ یہی صورتحال سکھوں کی بھی ہے۔ سکھ سپاہیوں اور افسروں کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ انہیں سرحدوں اور تنازع کی جگہ پر بھیجا جارہا ہے۔ایک ٹوئٹ کے مطابق سکھ فوجی سرحدوں پر لڑائی اور علیحدگی پسندوں سے لڑ کر تنگ

آچکے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں کہاگیاکہ سکھ لڑ رہے ہیں،جبکہ برھمن اور آر ایس ایس کے حامی گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے ہیں اور مزے لوٹ رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔لیکن فوجی پوسٹنگ اور آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…