کرسمس جلوس پرحملہ، متعدد زخمی،ہسپتال منتقل

25  دسمبر‬‮  2017

غزہ(این این آئی)اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے نکالے گئے ایک جلوس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور ایک فوٹو گرافر زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران شرکا نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کے حوالے کئے جانے کے امریکی اعلان کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔ قابض فوج کے وحشیانہ تشدد سے ترک خبر رساں اداریاناطولیہ کے ایک فوٹو گرافر سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین مکمل طور پر پرامن تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے مگر اس کے باوجود قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…