روس اپنی ساری فوج شام سے واپس نہیں بلائے گا: امریکا

22  دسمبر‬‮  2017

دبئی(آن لائن)شام میں ’داعش‘ کی سرکوبی کے لیے تشکیل دیئے گئے عالمی عسکری اتحاد کے لیے امریکی خصوصی ایلچی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادی میر پوٹن کی طرف سے شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے باوجود ماسکو شام میں اپنا عسکری وجود برقرار رکھے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی مندوب بریٹ میک گورک نے ایک بیان میں کہا کہ

غالب امکان یہ ہے کہ روس شام سے اپنی ساری فوج واپس نہیں بلائے گا۔خیال رہیکہ روسی صدر نے چند روز قبل اپنے دورہ شام کے دوران حمیحیم فوجی اڈے پر اعلان کیا تھا کہ شام میں تعینات روسی فوج کا بڑا حصہ رواں سال کے اختتام تک وطن واپس لوٹ جائے گا۔ادھر روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے آستانہ میں شام کے حوالے

سے ہونے والے آٹھویں مذاکراتی دور کے موقع پر کہا ہے کہ بعض ممالک شام کے مسئلے کے تصفیے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے شامی اپوزیشن پر قومی مذاکراتی کانفرنس کی تیاریوں کو ناکام بنانے کے لیے جنیوا مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…