شاہ سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پرمجھ سے کیا کہاتھا؟فلسطینی سفیر کا حیرت انگیزانکشاف

19  دسمبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں متعین فلسطینی سفیر باسم عبداللہ الآغا نے کہا ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے 2 تاریخی واقعات کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں واقعات سے فلسطین اور اس کے عوام سے ان کی گہری محبت اور وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔ باسم الآغا نے بتایا کہ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے دورے پر تھے۔ فلسطینی سفیر نے انہیں اس موقع پر سلام کیا تو خادم الحرمین الشریفین نے

انہیں گلے لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس ہمارے دلوں میں ہے۔ فلسطین جلد آزاد ہو گا۔شاہ سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پرخودکو فلسطینی سفیر قراردیا،دوسرا واقعہ الجزائر کے دورے کے موقع پر پیش آیا اس وقت شاہ سلمان ریاض کے گورنر ہوا کرتے تھے۔ وہ الجزائر میں سعودی سفارتخانے کے افتتاح کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔ فلسطینی سفیر نے اس موقع پر اپنا تعارف کرانا چاہا تو خادم الحرمین الشریفین نے جواباً کہاکہ شہزادہ (اس وقت) سلمان مملکت میں فلسطین کا سفیر آپ کے سامنے ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…