دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ کی خریداری کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دنیا کا مہنگا ترین گھر بھی خرید لیا، گھر کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

18  دسمبر‬‮  2017

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کچھ عرصہ قبل دنیا کی سب سے مہنگی پینٹنگ خریدی تھی لیکن اب ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے دنیا کا مہنگا ترین گھر بھی خرید لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک انٹرنیشنل جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دنیا کا سب سے مہنگا گھر خرید رکھا ہے جس کی مالیت 30 کروڑ ڈالر ہے اور یہ گھر فرانس میں واقع ہے۔

یہ گھر چیٹیو لوئس فرانس کے ایک سابق لارڈ کی رہائش گاہ ہے جس میں 57 ایکڑ کا ایک پارک بھی شامل ہے یہ ایک وسیع و عریض گھر ہے، اس گھر کو کو 2015ء میں کسی نامعلوم شخص نے 30 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا اس وقت امریکہ کے ایک جریدے نے اسے مہنگی ترین رہائش کہا تھا، اس رہائش گاہ میں ایک بڑا فش ایکوائریم بھی موجود ہے اس کے علاوہ یہ ایک سینما بھی رکھتی ہے اور تو اور اس میں زیر زمین نائٹ کلب بھی موجود ہے، امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ اس گھر کو فرانس اور لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والی آٹھ کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے خریدا گیا مگر اس موقع پر اس کے خریدنے والے کا نام نہیں بتایا گیا تاہم اب نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ اس گھر کو خریدنے والی 8 کمپنیاں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ایک مدر فرم کی ہی ہیں، شاہی خاندان کے مشیر نے بھی اس چیز کی تصدیق کی ہے۔اس کے علاوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں پیراڈائز پیپر لیکس میں بتایا گیا تھا کہ روسی ٹائیکون کی ملکیت 440 فٹ طویل لگژری بحری جہاز بھی انہوں نے 45 کروڑ پاؤنڈ میں خریدا اس کے علاوہ لیونارڈو ڈاؤنچی کی ایک معروف پینٹنگ جس کی مالیت 450 ملین ڈالر تھی اور یہ پینٹنگ دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ تھی اسے بھی محمد بن سلمان نہیں ہی خریدا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…