ٹرمپ کی جماعت منہ کے بل آگری ،سینٹ الیکشن میں 25سال بعد عبرتناک شکست

13  دسمبر‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی جنوبی ریاست الاباما سے خالی ہونے والی امریکی سینیٹ کی نشست پر خصوصی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈگ جونز ری پبلکن امیدوار رائے مور کو ہرا کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔الاباما کا شمار امریکہ کی انتہائی قدامت پسند ریاستوں میں ہوتا ہے اور ڈگ جونز گزشتہ 25 برسوں میں یہاں سے سینیٹ کے رکن منتخب ہونے والے پہلے ڈیموکریٹ ہیں۔الاباما کا شمار امریکہ کی انتہائی قدامت پسند ریاستوں میں

ہوتا ہے اور ڈگ جونز گزشتہ 25 برسوں میں یہاں سے سینیٹ کے رکن منتخب ہونے والے پہلے ڈیموکریٹ ہیں۔امریکی میڈیا نے بتایاکہ نے والی ووٹنگ کے نتائج کے مطابق ڈگ جونز نے انتہائی کم مارجن سے ریاست میں فتح حاصل کی۔ انہیں اپنے ری پبلکن حریف کے 48.4 فی صد ووٹوں کے مقابلے میں 49.9 فی صد ووٹ ملے۔الاباما کی یہ نشست ری پبلکن سینیٹر جیف سیشنز کی جانب سے صدر ٹرمپ کی کابینہ میں اٹارنی جنرل کا عہدہ قبول کرنے کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر ڈیموکریٹ کی کامیابی کے بعد 100 رکنی امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کی اکثریت ایک نشست کی کمی کے بعد 51 ہوگئی ہے جب کہ جنوری میں ڈگ جونز کی حلف برداری کے بعد ایوان میں ڈیموکریٹس کی تعداد 49 ہوجائے گی۔سینیٹ میں ری پبلکن کی اکثریت میں کمی سے ٹیکس نظام میں اصلاحات سمیت صدر ٹرمپ کے قانونی ایجنڈے پر پیش رفت کی راہ میں مشکلات حائل ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…