مودی ایک دن میں کتنے لاکھ کے مشروم کھا جاتے ہیں،بڑا انکشاف

13  دسمبر‬‮  2017

نئی دہلی (اے این این) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی گجراتی کھانوں کو ناپسند کرتے ہیں، وہ تائیوانی مشرومز کے شوقین ہیں ، جس کے ایک ٹکڑے کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر کاکہنا تھا

کہ وزیراعظم دعوی کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسانہیں ہے، دعوے کے برعکس انہیں گجراتی کھانے بھی پسندنہیں، وہ تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتے ہیں، جس کا ایک ٹکڑا 80ہزار روپے کا ہے اور وہ ہر روزپانچ ٹکڑے کھاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی میری طرح کالے تھے لیکن تائیوانی مشروم کھا کھا کر گورے ہوگئے۔الپیش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ مودی جو کھاتے ہیں وہ عوام نہیں کرسکتے کیونکہ یہ غریبوں کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزار 500کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…