شاہ سلمان نے جو کہا کر دکھایا، سعودی عوام خوشی سے نہال،فیصلے کو تاریخی قرار دیدیا

13  دسمبر‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کم آمدن والے شہریوں کو نقد رقوم کی منتقلی کا پروگرام شروع کردیاگیا۔اس پروگرام کا مقصد کم اور درمیانی آمدن والے شہریوں کی معاشی مشکلات کم کرنے میں مدد دینا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے گذشتہ سال دسمبر میں اس پروگرام کی

منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ معاشی اصلاحات ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے ،اجرتوں میں رد وبدل اور سرکاری شعبے کے ملازمین کی مراعات اور الاؤنسز میں کمی سے کثیر تعداد میں خاندانوں کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔اس لیے ان کی مالی معاونت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔سعودی حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی کمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر مختلف اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔اس نے گذشتہ سال دسمبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کی مالی مدد کرے گی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کو امدادی رقم کی پہلی قسط ادا کی جائے گی۔اس پروگرام کے تحت ہر خاندان کو اس کے حجم اور ماہانہ آمدن کے مطابق رقم ادا کی جائے گی۔مثال کی طور پر اگر ایک خاندان چھے افراد پر مشتمل ہے اور اس کی ماہانہ آمدن 2320 ڈالرز ( 8699 سعودی ریال) ہے تو اس کو 1200 سعودی ریال ماہانہ دیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…