افغانستان کا کتنے فیصد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں؟ حیرت انگیزانکشاف،پاکستان نے بڑا مطالبہ کردیا

12  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، حکومت افغانستان کیساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ افغانستان کا 43 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں ، دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انہی علاقوں کو استعمال کرتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کیلئے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے گزشتہ 128 واقعات میں سے 125 کا تعلق افغانستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 43 فیصد سے زائد علاقہ افغان حکومت کے قبضے میں نہیں ہے ،دہشت گرد اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انہی علاقوں کو استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کیساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے اور وہ افغانستان سے بھی ایسی ہی توقع ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…