امریکی صدر کے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے باوجوداہم خلیجی ملک کے 24 رکنی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل،تصدیق کردی گئی

12  دسمبر‬‮  2017

منامہ(این این آئی)بحرین نے واضح کیا ہے کہ جس وفد نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے وہ حکومت کا نمائندہ نہیں تھا۔ بعض لوگوں نے ’’ ھذہ ھی البحرین‘‘ کے نام سے ایک این جی او قائم کررکھی ہے اس میں بحرینی اور مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے ارکان کوئی بھی کام حکومت سے پوچھے بغیر کرتے ہیں۔ این جی او کا ایک 24 رکنی وفد گزشتہ دنوں اسرائیل چلا گیاتھا

جہاں انہوں نے مختلف آسمانی مذاہب کے پیرو کاروں کے درمیان اسلامی روا داری اور اسلامی امن کے پیغام کا پرچار کیا۔ بحرینی وفد کے دورہ اسرائیل کی رپورٹیں اسرائیلی ، قطری اور ایرانی میڈیا نے نمایاں کرکے پیش کیں۔بحرین میں اس پر ہنگامہ ہوگیا۔ غم و غصہ کااظہار کیاگیا۔ ناقدین کا موقف یہ تھا جبکہ امریکی صدر نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کا ہنگامہ خیز اعلان کیا ہوا ہے، ایسے عالم میں بحرینی وفد کو اسرائیل نہیں جانا چاہیئے تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…