افواہیں دم توڑ گئیں، اسلامی فوجی اتحاد دراصل کس کے خلاف ہے پاکستانی صحافی کے سوال پر راحیل شریف کا دبنگ جواب

27  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی افواج کے اتحاد کی کانفرنس کے دوران راحیل شریف نے تمام بے بنیاد افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسلامی فوجی اتحاد کو صرف اور صرف دہشتگردی کے خلاف قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی افواج کے اتحاد کی کانفرنس کے موقع پر

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے اینکر وجاہت سعید خان نے وہاں موجود سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف جو اس وقت اسلامی افواج کے اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں سے سوال پوچھا کہ کچھ افواہیں ہیں کہ اسلامی فوجی اتحاد کو صرف ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی مداخلت کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے جنرل(ر)راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد صرف اور صرف دہشتگردی کے خلاف ہے یہ کسی ملک، کسی فرقے اور مذہب کے خلاف ترتیب ہیں دیا گیا اس کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ راحیل شریف نے سوال کے ابتدائی حصوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ مختلف ممالک کی افواج میں چند خوبیاں ہیں اور اسی طرح چند کمزوریاں بھی پائی جاتی ہیں ۔ اسلامی فوجی اتحاد میں ہم رکن ممالک کی افواج کی تربیت کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ کچھ افواج شہری علاقوں میں آپریشن کے حوالے سے کامیاب سمجھی جاتی ہیں اور کچھ پسماندہ اور دیہاتی علاقوں میں کامیاب ہیں جبکہ کچھ افواج میں بہترین انٹیلی جنس شیئرنگ کی خوبیاں ہیں ۔ ہم ان تمام خوبیوں کو یکجا کر کے کمزوروں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی تربیت کا عمل مکمل ہوتے ہی میڈیا نمائندوں کو تربیتی سینٹر میں دعوت دی جائے گی جہاں وہ اسلامی فوج کو دیکھ کر خود اندازہ لگا لیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…