تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،31افراد جاں بحق ،مرنے والوں کا تعلق کن ممالک سے تھا،جانئے

26  ‬‮نومبر‬‮  2017

طرابلس(این این آئی) لیبیا کے ساحل کے نزدیک کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 پناہ گزین جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 60افراد کو بچالیا گیا۔موسم کی بہتر صورتحال کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ہزاروں

پناہ گزینوں نے بحیرہ روم کے راستے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کی ہے۔ بیشتر افریقی اور عرب پناہ گزینوں کے لئے لیبیا یورپ پہنچنے کے لئے اہم روانگی کا مقام ہے جہاں سے پناہ گزینوں کو کشتیوں کے ذریعہ اٹلی اور پھر اٹلی سے یورپ کے دیگر ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔یورپ پہنچنے کے خواہشمند پناہ گزین کھلے سمندر میں کشتیوں کے ذریعے سفرکرتے ہیں جہاں حفاظتی اقدامات نہ ہونے اور کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ رواں سال پناہ گزینوں کو پیش ا?نے والے حادثات میں لیبیا کوسٹ گارڈ نے 250 افراد کو بچایا جبکہ اٹلی کی بحریہ کی جانب سے گیارہ سو کے قریب پناہ گزینوں کو ڈوبنے سیبچایا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…