عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیوکا کیس،بھارت کو بڑی فتح مل گئی

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

دی ہیگ(این این آئی)عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) کے 15 رکنی ججز کے پینل میں انتخاب کی دوڑ میں شامل برطانیہ کے امیدوار جج کی دستبرداری کے باعث بھارتی جج پینل کے لیے منتخب ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں 1945 سے قائم عالمی عدالتِ انصاف میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا جب ایک برطانوی جج اس بینچ کا حصہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی جج دلویربھنداری اور برطانوی جج سر کرسٹوفر گرین ووڈ کے درمیان آئی سی جے کے 15 رکنی پینل میں منتخب ہونے کے لیے مقابلہ ٹائی ہوگیا تھا۔بھارتی جج کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں برتری ملی جبکہ اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں برطانوی جج کو حمایت حاصل رہی۔اس موقع پر اقوامِ متحدہ میں برطانیہ کے مستقبل مندوب میتھیو رائے کرافٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقابلے کو جاری رکھ کر الیکشن کے مزید راؤنڈز سے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور جنرل اسمبلی کا قیمتی وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں مایوسی ضرور ہوئی ہے تاہم اس عہدے کے لیے 6 بہترین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔واضح رہے کہ برطانوی جج سر کرسٹوفر گرین ووڈ پہلے ہی آئی سی جے میں بطور جج اپنی ایک 9 سالہ مدت پوری کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی جے کی بینچ کا حصہ بننے کے لیے بھارتی جج دلویر بھنداری نے برطانوی جج سر کرسٹوفر گرین ووڈ کے مابین ووٹنگ ہوئی جس میں دونوں امیدواروں کے حق میں برابر ووٹ آئے تھے۔عالمی عدالت انصاف میں مقدمات کی سماعت کیلئے 15 رکنی بینچ میں ہر 3 سال بعد 5 ججز منتخب کرنے کیلئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل میں انتخابات کروائے جاتے ہیں، واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے اور بھارتی جج کے انتخاب کے بعد کلبھوشن یادیو کے کیسے میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…