اللہ اکبر کہنے پر سپین کی پولیس نے ایک شخص کو گولیوں سےچھلنی کر دیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کی پولیس نے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والے شخص کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کی سرحد کے قریب ڈیوٹی پر مامور افسر نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند ہونے کے بعد فرانسیسی شخص کو مسلح سمجھ کر فائرنگ کی

جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکشی شخص ایک خاتون کے ساتھ فرانس کی رجسٹرڈ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ہفتے کی صبح ملک کے شمالی علاقے میں داخل ہونےکی کوشش کررہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ کے دوران مذکورہ شخص گاڑی میں عجیب و غریب حرکات کررہا تھا پولیس اس مشتبہ عمل کو دیکھتے ہوئے الرٹ ہوگئی تھی۔پولیس نے مقتول کو گاڑی سے باہر نکلنے کا کہا تو وہ ہاتھوں میں کوئی چیز لے کر نکلا اور پولیس موبائل کی طرف بڑھنے لگا۔کاٹالائین پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے پولیس موبائل کے قریب آتے ہی ’اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا جس کے بعد اہلکار نے اُسے رکنے کا حکم دیا مگر اُس نے نہیں سنا اور پیش قدمی جاری رکھی جس کو دیکھتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول ذہنی مریض تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…