سعودی عرب کی پاکستانیوں سمیت غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو بڑی پیشکش

21  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض ( آن لائن ) سعودی حکومت نے غیر قانونی تارک وطن کو باعزت طریقے سے اپنے آبائی ملک جانے کے لیے مزید 60 دن کی مہلت دینے کا اعلان کردیا۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جی ڈی پی) کے قوانین کے تحت ایسے غیر ملکی باشندے جو اقامہ (ریذیڈینسی پرمٹ) ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں موجود ہیں انہیں مزید 60 دن کی مہلت دی جارہی ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے سعودی عرب چھوڑ سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ

ایسے غیر ملکی شہری جنہیں نئی پالیسی کے تحت ملک چھوڑنے کی مہلت ملے گی وہ 60 دن سے زائد وقت سعودی عرب میں نہیں گزار سکیں گے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی اس وقت مزید وضاحت کی جب ایک غیر ملکی شہری نے ان سے پوچھا کہ میرے پاس فائنل ایگزٹ ویزا ہے اور میرا اقامہ ختم ہوچکا ہے تو کیا یہ کوئی پریشان کن بات ہے؟ جواب دیا گیا کہ یہ کوئی مسئلہ نہیں، فائنل ایگزٹ ویزا کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اندر آپ کو سعودی عرب چھوڑنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ سعودی پولیس نے مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…