بھارتی خدشات دور کرنے کیلئے سی پیک کے نام اور راستے کی تبدیلی کا فیصلہ،چین نے بڑاسرپرائز دیدیا،پاکستان کا محتاط ردعمل

18  ‬‮نومبر‬‮  2017

نئی دہلی(آئی این پی)چین سی پیک پر بھارتی تحفظات کو ختم کرنے کے لئے کشمیر سے متبادل راستہ پر غور کر سکتا ہے، سی پیک کے نام کی تبدیلی بھی زیر غور ہے،چین بھارت سے دوستی اور تجارتی معاہدے کو پورا کرنے کے لئے نا گزیر اقدامات ضرور کرے گا، دونوں اطراف سے معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین بھارتی خدشات کو

رفع کرنے کے لئے سی پیک کے جموں کشمیرسے گزرنے والے راستہ کے لئے متبادل راستے پر غور کر سکتا ہے چینی امور کے ماہرین کے ساتھ بات چیت میں بیجنگ کے سفیر لوگو زہوئی نے مرکزبرائے مطالعہ چین و جنوب مشرق میں خطاب کے دوران کہا کہ چین نے متبادل راستوں کا تجزیہ کیاہے ۔ چین بھارت سے دو طرفہ دوستی اور تجارتی معاہدے کو پورا کرنے کا خواہاں ہے۔ چین سی پیک کوریڈور کا نام بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ جب تک دلائی لاما کی موجودگی اور سرگرمیاں چین کے لئے ایک مسئلہ رہتی ہیں ہمیں انتہائی احتیاط برتنا ہو گی۔ بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود اظہر نے کہا ہے کہبھارت کے خدشات چین کے لئے مساوی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذا دونوں طرف سے معاملہ کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…