سسلین مافیا ،باس آف دی باسز ،گاڈ فادر انتقال کر گئے

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سسلین مافیا کی تاریخ میں باس آف دی باسز کے نام سے مشہور خطرناک ترین گاڈ فادر توتو رینا کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔150 سے زائد افراد کے قتل کے احکامات دینے والا رینا 26 سالہ قید کی سزا بھگت رہا تھا اور مرتے وقت کوما کی حالت میں تھا۔دنیا کے

خطرناک ترین گاڈ فادر کا انتقال 87 سال کی عمر میں شمالی اٹلی کے علاقے پرما کی ایک جیل میں قیدیوں کے ہسپتال میں ہوا۔اپنی سفاکیت کی وجہ سے دی بیسٹ یعنی درندے کے نام سے مشہور توتو رینا کئی دہائیوں تک کوسا نوسٹرا نامی جرائم پیشہ گروپ کا سربراہ رہا۔توتو رینا نے اپنے دور میں سب سے ہائی پروفائل قتل کے احکامات 1992 میں مافیا مخالف ججز گیووانی فیلکون اور پاؤلو برسیلینو کے دیے، جنہوں نے1987 میں 300 سے زائد جرائم پیشہ افراد کے ٹرائل شروع کرنے کے لیے کام کیا تھا۔توتو رینا سسلی اور اٹلی کے دیگر علاقوں میں سفاکانہ اقدامات کے ذریعے ایک پوشیدہ مافیا کے طور پر سامنے آیا جس نے سیکڑوں ہزاروں افراد کو قتل کیا۔ رینا مافیا نے لوگوں کو قتل کرنے کے لیے پہلے کلاشنکوف اور پھر بموں کا استعمال کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق جب توتورینا بالکل ٹھیک تھا تو اسے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ مجھے کسی چیز کا دکھ نہیں ہے ٗیہ لوگ مجھے 3 ہزار سال کی قید کی سزا سنا کر بھی کمزور نہیں کر سکتے۔توتو رینا 16 نومبر 1930 میں ایک غریب کسان کے گھر پیدا ہوا اور فرانسس فورڈ کوپولا کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریز گاڈ فادر کے نام سے مقبول ہوا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…