سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا قدم اٹھا لیاگیا کہ پورے ملک کی خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے وزیر انصاف و قانون الشیخ ولید بن محمد الصمعانی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت انصاف میں خواتین کے لیے چار اہم شعبوں میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی ہدایت کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر انصاف کی ہدایت کے مطابق اتوار 8 ربیع الاول 1439ھ سے خواتین کی

بھرتی کیاحکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری سطح پر وزار قانون و انصاف میں گریڈ آٹھ پر خواتین کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔ خواتین کو چار اہم شعبوں سوشل ریسرچر، شرعی محققہ، لا ریسرچر اور ایڈ منسٹریشن اسسٹنٹ کے عہدوں پر ملازمت کے حصول کی اجازت ہو گی۔خواتین کا چاروں شعبوں میں سے اپنے متعلقہ شعبے میں کم سے کم ماسٹر ڈگری تک تعلیم ضروری ہے۔ تقرری باقاعدہ مقابلے کے امتحان کے بعد کی جائے گی۔وزارت انصاف کی جانب سے خواتین کی بھرتی کے لیے 8 ربیع الاول 1439ھ کو ادارے کی ویب سائٹ پر باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔ اس اشتہار کی روشنی میں 12 ربیع الاول تک الریاض، مکہ، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ سے خواہش مند خواتین امیداروں کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔سعودی وزیر انصاف الصمعانی کا کہنا ہے کہ خواتین نے ملک میں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہا ہے۔ وزات انصاف میں خواتین تقرری کا مقصد صنف نازک کے لیے اس میدان میں بھی خدمات انجام دینے اور وزارت انصاف کی ملازمتوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…