اچانک درد پر جب لڑکے کا آپریشن کیا گیا تو پیٹ سے ایسی چیزیں نکل آئیں کہ ڈاکٹرزدیکھتے ہی رہ گئے

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

نئی دہلی(این این آئی)بچے بالعموم فالتو قسم کی اشیاء چوس کر یا نگل کر بیمار پڑتے ہیں اور پھر پتہ چلتا ہے کہ انہیں ایسی چیزوں کے کھانے پینے کا شوق ہوگیا تھا جو بالعموم کوئی شخص پسند نہیں کرتا۔ ایسا ہی کچھ بھارتی صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 16سالہ ارجن کے ساتھ ہوا۔ جو بچپن سے ہی ربر کے ٹکڑے کھانے کی

عادت میں مبتلا ہوگیا تھا لیکن جب ربر کی نرمی سے اسکا دل نہ بھرا تو اس نے کچھ ٹھوس چیزوں سے پیٹ بھرنے کی کوششیں شرو ع کردیں اور پلاسٹک اور لکڑی کے ٹکڑوں سے پیٹ بھرنا شروع کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شروع میں تو اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن رفتہ رفتہ اسے پیٹ کی تکلیف شروع ہوگئی اور وہ پیٹ کی تکلیف سے پریشان ہونے لگا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لیجایا گیا جہاں ایکسرے سے پتہ چلا کہ اسکے پیٹ میں بہت ساری ایسی چیزیں بھری ہوئی ہیں جو وہاں نہیں ہونی چاہئے۔ سرجنز نے آپریشن کیا تو لکڑی اورپلاسٹک کے بے شمار چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ملے جنکا وزن ایک کلو سے زیادہ بتایا جاتا ہے۔ والدین کا کہناتھا کہ انہیں اپنے بچے کی اس عادت اور شوق کا کوئی علم نہیں ہوسکا۔ اگر اسے بہت زیادہ تکلیف نہ ہوتی تو شاید وہ اب تک اسے نظر انداز کرتے رہتے ۔آپریشن شمال مغربی نئی دہلی کے ایک اسپتال میں ہوا۔ والدین نے بچے کی جان بچانے والے سرجنوں کا شکریہ ادا کیاہے ۔ سرجری کرنے والی ٹیم کے نگراں ڈاکٹر گگن دیپ گوئل کا کہناتھا کہ بچہ عین وقت پر اسپتال پہنچا ورنہ کوئی سانحہ ہوسکتا تھا۔ اب اسکی 3سرجریاں ہونگی اور تقریباً700گرام بچی کھچی فالتو چیزیں پیٹ سے نکالی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…