ٹرمپ نے کم جونگ ان کو موٹا بونا قرار دے دیا

12  ‬‮نومبر‬‮  2017

واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ذاتیات پر اتر آئے اور انہیں موٹا بونا قرار دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ

اپنے بیان میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ڈھکے چھپے الفاظ میں موٹا بونا قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مجھے بڈھا کہہ کر میری بے عزتی کیوں کریں گے؟۔ میں تو کبھی انھیں ’’چھوٹے قد والا یا موٹا‘‘ نہیں کہوں گا۔اس موقع پر امریکی صدر نے کم جونگ ان کی طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھایا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ’اوہ اچھا۔ میں تو کم جونگ ان سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں اور شاید ایک دن نہ ایک دن میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے شمالی کوریا کی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل بوڑھا قرار دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر سوا 4 کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں اور ایک بار ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹوئٹر کے بغیر شاید وہ امریکی صدارت تک نہ پہنچ پاتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…