کینیڈاجانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر طارق اعظم خان نے کہاہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تاجر برادری کو سہولیات دینا ہوں گی، کینیڈا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی طلبہ اور تاجر حضرات کو ایک طویل عمل سے گزرنا پڑتا ہے، جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے، ویزا پراسیسنگ کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جائے، کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن احمد حسین نے

کہا کہ پاکستانی ویزا امیدواروں کی مشکلات اور شکایتوں کو خود جائزہ لیں گے، پاکستانی طلبا کو کینیڈا کی جامعات میں ہرقسم کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ہفتہ کو کینیڈاکے وزیر برائے امیگریشن نے اس امر کا یقین دلایا کہ پاکستانی طلبہ اور کاروباری حضرات کیلئے ویزا پروسیسنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا، پاکستان کے ہائی کمشنر طارق اعظم خان نے پاکستان ہاؤس اوٹاوا میں کینیڈین وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کے اعزاز میں ڈنر دیا۔ ہائی کمشنر نے وزیر کو پاکستان طلبا اور کاروباری حضرات کو ویزا حاصل کرنے کے دوران حائل مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو کینیڈا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک طویل عمل سے گزرنا پڑتا ہے، جو کے مایوس کن ہے، انہوں نے وزیر کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے تاجر حضرات کو سہولیات دینا ہونگی، یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔انہوں نے اس عمل پر زور دیا کہ ویزا پروسیسنگ کے دوران تاجر حضرات اور طلبا کو جن مشکلات کا سامنا ہے،ان کو ختم کیا جانا چاہیے۔کینیڈین وزیر برائے امیگریشن احمد حسین نے کہا کہ حکومت پاکستانیوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کررہی ہے، تاکہ ویزا پروسیسنگ کے دوران حائل مشکلات کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر کو یقین دلایا کے وہ پاکستانی ویزا امیدواروں کی مشکلات اور شکایات کا خود جائزہ لیں گے۔کینیڈا میں پاکستانی خاندانوں کے دوبار ملاپ سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی ہے،پاکستانی طلبا کو کینیڈا کی جامعات میں ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…