سعودی عرب کا بڑے عرب ملک کے دارالحکومت پر حملہ، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ، تصدیق نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملہ کر دیا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی واضح نہیں کہ یہ حملہ فضائی ہے یا میزائل۔ سعودی عرب کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے ایک ہفتے قبل یمن میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔سعودی حملے کے بعد صنعا کے مختلف علاقوں سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم

کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے دارالحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے ایران کی مدد سے کیا ہے جس کی تصدیق امریکی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بھی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض پر کئے گئے میزائل حملے میں میزائلوں کے ملبے پر ایرانی نشان موجود تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب ایران پر حوثی باغیوں کی امداد اور مالی امداد کا الزام عائد کرتا رہا ہے جسے ایران نے مسترد کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…