افغانستان میں پھرطالبان کی حکومت،حالات قابو سے باہر ہوگئے،امریکہ نے شکست تسلیم کرلی، دنیا ششدر

1  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تازہ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ 6 ماہ میں افغانستان میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں توسیع کی ہے اور اس وقت 54 اضلاع پر طالبان کا کنٹرول ہے جو کہ ملک کا گیارہ فیصد علاقہ بنتا ہے افغانستان کے 34 صوبوں میں کل 407 اضلاع ہیں افغانستان میں امریکی منصوبوں کی نگرانی والے ادارے’’سگار‘‘ نے بدھ کو اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے گزشتہ 6 ماہ میں 9 نئے اضلاع پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان نے اس سال اپریل میں موسم بہار کے آپریشن شروع کرنے کے بعد حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں 13 فیصد علاقوں میں کنٹرول حاصل کرنے کے بعد تقریباً سات لاکھ کی مزید آبادی طالبان کے کنٹرول میں آ گئی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملک میں سیکیورٹی کی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں پہلی مرتبہ افغان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں کمی آئی ہے ۔ سگار کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے 2015 میں افغانستان کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ مزید تفصیلات دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11.4 فیصد کی آبادی جو تقریباً 37 لاکھ شہریوں پر مشتمل ہے اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں یہ گزشتہ چھ ماہ میں مزید سات لاکھ طالبان کے کنٹرول میں آئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 122 اضلاع کی صورت جوں کی توں رہی سگار کے مطابق 2002 ء سے افغانستان کیلئے 121 ارب ڈالر میں سے 60 فیصد افغان سیکیورٹی فورسز کیلئے مختص کیا گیا ہے رپورٹ میں پہلی مرتبہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کی تعداد کو ظاہر نہیں کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق افغان فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونیوالوں کی تعداد کے

بارے میں افغان حکومت نے شائع نہ کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ اسے شائع کرنا یا نہ کرنا ان کا حق ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لڑائی کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے رواں سال کے پہلے مہینوں میں 10 امریکی فوجی ہلاک اور 48 زخمی ہوئی ہیں جو کہ 2015 ء اور 2016 ء کی اسی مدت سے دوگنا زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ افغان فوجیوں کی تعداد میں چار ہزار اور پولیس میں پانچ ہزار کی کمی ہوئی ہے امریکی اور افغان فوجیوں پر اندر سے حملوں میں بھی اس سال کے دوران اضافہ ہوا ہے حملہ آور یا تو طالبان کی طرف سے شامل ہوتے ہیں یا ان کے ہمدرد ہوتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…