دوران میچ کھلاڑی کی تعریف کرنے پر سعودی شہری نے بیوی کو طلاق دیدی

31  اکتوبر‬‮  2017

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سعودی نوجوان نے کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کرنے پر اپنی بیوی کا طلاق دے دی۔ بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بیوی نے کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کی جس پر شوہر اور بیوی کے درمیان نونک جھونک شروع ہو گئی

اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی ۔ رئیل میڈرڈ کی کامیابی پر میاں بیوی میں نوک جھونک ہوگئی تھی۔ بیوی رونالڈو کی کارکردگی کی تعریف کررہی تھی ، شوہر کو غصہ آگیا اور اس نے نہ صرف یہ کہ بیوی کو زدوکوب کیا بلکہ گالیاں دیتے ہوئے اسے طلاق کا پروانہ بھی تھما دیا۔سعودی شہریوں کی جانب سے ذرا ذرا سی باتوں پر بیویوں کو طلاق دینے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھیایسا ہی ایک اور افسوسناک واقعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں شوہر نے خود سے آگے چلنے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار اپنے بیوی کو سمجھایا کہ وہ راستے میں چلتے ہوئے اس سے آگے نہ چلا کرے تاہم بات نہ ماننے پر اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔اسی طرح ایک سعودی شہری نے بیوی کو محض اس لیے طلاق دے دی کہ اس کی بیوی نے دعوت کے دوران مہمانوں کے سامنے بکرے کی سری نہیں رکھی۔جب مہمان چلے گئے تو شوہر نے بیوی سے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ اس نے کھانے کا سب سے اہم جُز مہمانوں کے سامنے پیش نہ کر کے ان کی بے عزتی کی اور اسے اپنے دوستوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…