دنیا کےبڑے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک پر بھارتی سرزمین تنگ مودی سرکار مسلم دشمنی کی حدیں کراس کر بیٹھی، بڑا قدم اٹھا لیا

28  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی) مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پر چارچ شیٹ فائل کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کی جانب سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے اور نفرت انگیز تقاریر کیالزام میں ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ فائل کی گئی ہے جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک

کی جائیداد بھی ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے چارچ شیٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزامات لگاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف دستاویزی، تیکنیکی اور فارنزک کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں رہنے والے دیگر مذہبی گروہوں کے درمیان مذہبی منافرت پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں جب کہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن آئی آرایف اور ہارمنی میڈیا پرائیوٹ ایچ ایم پی ایل کی مدد سے دیگر مذاہب اور ان کے عقائد کی تضحیک کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ آئی آر ایف اور آئی آر ایف ایجوکیشن ٹرسٹ بھارت اور بیرون ملک سے عطیہ کی مد میں بھاری رقم موصول ہوتی ہیں جس میں عطیہ کرنے والے کی رسید پر اصل نام کے بجائے صرف خیرخواہ کا نام لکھا جاتا ہے جس سے یہ تعین نہیں کیا جاسکتا کے یہ عطیہ کون دے رہا ہے اور یہ کہاں خرچ کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث افراد نے گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد بھارت کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن آئی آر ایف کو غیر قانونی قرار دیکر اس کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…